چھوٹی سی عمر میں بڑی وارداتیں:12سالہ شکور نے 6ماہ میں 20موٹر سائیکلیں چوری کیں
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)چھوٹی سی عمرمیں بڑی بڑی وارداتیں،12سالہ شکورنے6ماہ میں 20 موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔والد نے پڑھائی کے لیے مدر سے بھیجا تو پہلے دن ہی معلم کا لیپ ٹاپ چوری کرکے بیچ دیا۔بتا یا گیا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویڑن نے بارہ سالہ شکورکو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں سے ملکرچھ ماہ کے دوران بیس موٹرسائیکلیں چوری کی ہیں۔والد نے مدرسے بھیجا توپہلے دن ہی اپنے معلم کا لیپ ٹاپ چوری کرکے پانچ سو میں فروخت کردیا۔ملزم شکورکا کہنا ہے کہ وہ موٹرسائیکل 500سے ایک ہزارروپے میں محمودنامی شخص کوفروخت کرتاتھا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ ملزم کوچائلڈپروٹیکشن بیوروکے حوالے کیاجارہاہے تاکہ اسکے مستقبل کو بہتربنایا جاسکے۔آفتاب پھلروان کا مزیدکہنا تھا کہ موٹرسائیکلیں خریدنیوالے ملزم محمودکوبھی بھی جلد ہی گرفتارکرلیں گے۔ملزم کے مطابق گھروالوں نے تنگ آکرچچاکے پاس گاؤں بھیجاتووہاں بھینسوں کاسوداکرلیاجس کاچچاکوعلم ہوگیا اورپھروہاں سے بھی نکلناپڑگیا۔