صوبائی دارالحکومت :درجنوں ناکوں پر پولیس نے عوام سے ’’عید وصولی ‘‘مہم شروع کر دی

صوبائی دارالحکومت :درجنوں ناکوں پر پولیس نے عوام سے ’’عید وصولی ‘‘مہم ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہور پولیس شہر میں در جنو ں ناکوں پر عوام سے عید ی مہم سٹا ٹ کردی، نہ د ینے والے کو ون ویلنگ کے مقد مہ در ج کر کے حولا ت میں بند کر نے لگی ۔ ناکوں پر عوام کی جیبوں پر نظر رکھنے اور ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اختیارات استعمال کرنے والی لاہور پولیس کے سامنے چور ، ڈا کو ، اور اشتہا ر ی ملزم سلیمانی ٹوپیاں پہن کر گزرنے لگے۔شہر میں داخلی خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر لگائے جانے والے ناکے پولیس ملازمین کی ناجائز آمدن کا ذریعہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے طرف سے عوام کی نام نہاد حفاظت اور شہریوں کو چور ڈاکوؤں اور دہشت گردوں سے بچانے کیلئے لگائے جانے والے درجنو ں کے قریب ناکے عوام کیلئے ہی وبال جان بن گئے ۔شہر ی چوروں اور ڈاکوؤں سے زیادہ پولیس ناکوں سے بچنے کی کوشش کرنے لگے۔ناکوں پر موجود پولیس اہلکار وں نے عید ی مہم سٹا ٹ کردی اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی بجائے ٹریفک پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اختیارات استعمال کر کے لوگوں کی جیبیں خالی کرنے لگے پیسے نہ د ینے والے کو ون ویلنگ کا مقد مہ در ج کر کے حوالا ت میں بند کر نے لگی ۔ بتا یا گیا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جانے والے ناکوں کھڑے پولیس اہلکاروں کے پاس چیکنگ کا کوئی آلہ تک نہیں ہوتا او نہ ہی جدید اسلحہ سے لیس ہوتے ہیں جس پر اہلکار مشکوک افراد کی چیکنگ کی بجائے ناکوں سے چند قدم کے فاصلے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور راہ گزرنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے سواہ اور کوئی کام نہیں کرتے اور شہریوں کی شناخت چیک کرنے کی بجائے ان کے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کے ٹوکن چیک کرتے نظر آتے ہیں ۔اور ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں بھی ان سے دیہاڑی لگا کر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل کر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے افسران سے اچھے تعلقات کے باعث من پسند ناکوں پر تعیناتی حاصل کر رکھی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کے شہر کے اہم ناکے اہلکاروں کو ٹھیکے پر دے رکھے ہیں جس کے باعث اہلکاروں نے ان ناکوں پر اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔

مزید : علاقائی