ٹویٹر نے وینزویلا میں حکومت کے 180 حامیوں کے اکاونٹ بین کر دیئے

ٹویٹر نے وینزویلا میں حکومت کے 180 حامیوں کے اکاونٹ بین کر دیئے

کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورونے سوشل میڈیا ٹویٹر کی طرف سے ملک کے بعض سوشل میڈیا اکاونٹوں کو بین کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکولس مادورو نے ٹویٹر کی طرف سے حکومت کے بعض حامیوں کے انٹر نیٹ صفحات کو بین کئے جانے کو فاشزم قرار دیا ہے۔مادورو نے دعوی کیا ہے کہ ٹویٹر ،حکومت کے حامیوں اور حکومت کے کاموں پر نگاہ رکھنے والوں پر دباو ڈال رہا ہے اور درست آراء کا اظہار کرنے والے اور ملک میں اکثریت کے حامل ہزاروں فالوئرز کو بین کر دیا گیا ہے۔مادورو نے اپنے حامیوں سے ،ٹویٹر کے وینزویلا میں متعین اہلکار کی تصاویر کو شئیر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انسانوں کو پتا چلے کی اس سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔تاحال وینزویلا میں ٹویٹر کے کسی اہلکار کے متعین ہونے یہ نہ ہونے کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں، کمپنی کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔وینزویلا کے وزیر مواصلات و خبر رسانی ایرنیسٹو ویلیگاس کے مطابق ٹوٹیر کی طرف سے 180 اکاونٹ بین کر دئیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر