ریاست مدھیہ پردیش میں مزید 3کسانوں نے خودکشی کرلی

ریاست مدھیہ پردیش میں مزید 3کسانوں نے خودکشی کرلی

بھوپال (اے پی پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 3کسانوں نے خودکشی کرلی جس کے ساتھ ہی 8 جون سے تاحال خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد 15ہوگئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کے خودکشی کے واقعات تین اضلاع میں پیش آئے ۔ضلع ودیشا میں کراریا تھانہ علاقہ کے سایر بامورا گاؤں میں منگل کی صبح ایک کسان کی لاش اپنے کھیت میں ایک درخت پر پھانسی پر لٹکی ہوئی ملی۔

لواحقین کا کہناہے کہ کسان جیون سنگھ مینا بینک کے قرض سے پریشان تھا، جس کی وجہ سے اس نے گزشتہ رات فارم پر پھانسی لگالی۔ دریں اثناء سیہور ضلع کے دوراھا تھانے کے جمونیا خرد گاؤں کے کسان گزشتہ روزرات گئے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ خود کشی کی وجوہات کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ نیمچ ضلع کے پپلیا ویاس گاؤں میں ایک کسان نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

مزید : عالمی منظر