عراقی فورسز کی موصل شہرکی جانب کامیاب پیش قدمی جاری

عراقی فورسز کی موصل شہرکی جانب کامیاب پیش قدمی جاری

بغداد(اے پی پی) عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے موصل شہر کے قدیمی علاقے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعراقی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل پر قابض داعش کے جنگجو اور حامی ہتھیار ڈال دیں یا پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ عراقی فورسز نے امریکی عسکری اتحاد کے تعاون سے موصل کی بازیابی کا یہ حتمی مرحلہ اتوار کے روز شروع کیا تھا۔ عراقی فوج کے مطابق جہادی ابھی تک مزاحمت دکھا رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق قریب ایک لاکھ شہری اب بھی موصل کے اس قدیمی علاقے میں محصور ہیں۔

مزید : عالمی منظر