پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی، مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی

لزبن (آن لائن ) پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 62 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں حکام کے مطابق سیکڑوں فائر فائٹرز 160 گاڑیوں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا نے کہا کہ ہم ایک خوفناک المیہ دیکھ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ پرتگال کے میڈیا کا کہنا ہے کہ 600 کے قریب فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں تک تاحال حکام کی رسائی نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے ۔

مزید : عالمی منظر