ٹرمپ کا داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کا حکم
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے عسکریت پسندوں کے خلاف فعال امریکی افواج کے اختیارت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق شام کے بارے میں ایک جامع حکمت عملی کی عدم موجودگی میں ایسے احکامات شامی تنازعے کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی افواج کی زیادہ کارروائیوں کے باعث خطے میں ایران اور روس کے ساتھ امریکی تعاون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔