روس کی جانب سے ایڈورڈسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے کی مخالفت

روس کی جانب سے ایڈورڈسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے کی مخالفت

ماسکو(اے پی پی) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹر یکٹر ایڈورڈسنوڈن کو امریکا کے حوالے کرنے کی مخالفت کر دی۔روس کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن مجرم نہیں ہے اس لئے روس کسی بھی حالت میں اسے امریکا کے حوالے نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن نے 2013ء میں جاسوسی اور سکیورٹی سے متعلق ایسے بہت سے خفیہ دستاویزات، ذرائع ابلاغ کو دیئے تھیں جس سے امریکاکو بھاری خفت اٹھانی پڑی۔

مزید : عالمی منظر