شمالی کوریا سے رہا ہونے والا امریکی طالبعلم ہلاک
واشنگٹن (اے پی پی) شمالی کوریا میں تقریباً ڈیڑھ سال قید میں رہنے کے بعد حال ہی میں رہا ہونے والاامریکی طالبعلم اوٹو وارم بیئرہلاک ہوگیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبعلم اس کے خاندان نے کہا ہے کہ وارن بیئر پچھلے ہفتے امریکا پہنچنے کے بعد بے ہوشی میں چلا گیا تھا۔ریاست اوہائیو میں واقع اس کے آبائی شہر سنسناٹی میں ڈاکٹر وں نے بتایا کہ 22 سالہ اوٹو کے دماغ کو شمالی کوریا میں قید کے دوران شدید چوٹ لگی تھی۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چوٹ کی نوعیت کیا تھی۔اوٹوکے خاندان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بیٹے کے ساتھ شمالی کوریا میں جو سفاکانہ سلوک کیا گیا اس کا نتیجہ ہلاکت کے سوا کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وارم بیئر، پچھلے سال مارچ میں شمالی کوریا کے ایک ہوٹل سے ایک سیاسی پوسٹر چرانے پر سزا ملنے کے بعد بے ہوشی میں چلا گیا تھا۔لیکن وارم بیئر کے خاندان نے شمالی کوریا کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ساتھ سفاکانہ سلوک کیا گیا۔