سپین میں نومولود بچوں پر سے چھلانگیں لگانے کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

سپین میں نومولود بچوں پر سے چھلانگیں لگانے کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں نومولود بچوں پر سے چھلانگیں لگانے کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ سپین کے میڈیا کے مطابق برگوس شہر میں شیر خوار بچوں کے اوپر سے چھلانگیں لگانے کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کوخصوصی طور پر فیسٹیول میں لایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران نومولود ننھے منے بچوں کو بیچ سڑک پر بچھے گدّوں پر لٹادیا گیا اور پیلے رنگ کے روایتی لباس پہنے افراد نے ایک کے بعد ایک ان کے اوپر سے چھلانگیں لگائیں۔ہر سال منعقد کیے جانے والے اس تہوار میں سینکڑوں مقامی افراد نے جو ش و خروش سے شرکت کی ۔
جبکہ اس موقع پر میوزک اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ صدیوں پرانے اس روایتی تہوار کا آغاز 1621 میں کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -