مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاونناگزیر: جرمن وزیر خارجہ

مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاونناگزیر: جرمن وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(اے پی پی) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا ہے کہ مہاجرین کے عالمی بحران کے حل کی خاطر بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون اور مدد کی جانا چاہیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں منائے جانے والے مہاجرین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی اس بحران سے اکیلا نہیں نمٹ سکتا۔ گابریئل نے کہا کہ اس تناظر میں ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم اور زیادہ بین الاقوامی تعاون درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرت کے اسباب اور محرکات کے خاتمے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -