میکسیکومیں نامعلومسلح افرادکے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک

میکسیکومیں نامعلومسلح افرادکے حملے میں 4پولیس اہلکار ہلاک

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو کے صوبہ گوریرو میں نامعلوم مسلح افراد نے فیڈرل پولیس کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں4 اہلکار 7 زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈرل اٹارنی جنرل کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد نے سان مگل ٹوٹولاپن میں پولیس کی جانب سے چلائی جا رہی ایک مہم کے دوران یہ حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں 4 اہلکار 7 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بیان کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر