بھارت میں علیحدگی پسندوں اور پولیس میں جھڑپ 4ہلاک، متعددزخمی

بھارت میں علیحدگی پسندوں اور پولیس میں جھڑپ 4ہلاک، متعددزخمی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں دارجلنگ کے علیحدگی پسند اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارت کے خبر رساں اھارے کے مطابق شمال مشرقی بھارت کے شہر دارجلنگ میں پولیس اور خود مختاری کا مطالبہ کرنے والے مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی اور سکیورٹی فورسز پر چاقوؤں سے حملے کیے جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں تین رہائشی اور پولیس دستے کا ایک رکن ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ جھڑپوں کی وجہ سے حکومت سیّاحوں کو علاقے سے فوری انخلاء کا کہنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ چائے کی پیداوار کے لئے مشہور اس تفریحی مقام کے نیپالی بولنے والے رہائشی، مغربی بنگال کے حکام کی جانب سے سکولوں کے نصاب میں بنگالی زبان متعارف کرانے کے فیصلے کی مخالف ہیں اور گزشتہ ہفتے سے بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ اس علاقے میں نیپالی اور بنگالی دونوں زبانیں بولنے والے آباد ہیں اور وہ انتظامیہ سے مغربی بنگال کے اندر ایک نئی ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر