سری دیوی بھی بیٹی کی مخالفت میں بول پڑیں

سری دیوی بھی بیٹی کی مخالفت میں بول پڑیں
 سری دیوی بھی بیٹی کی مخالفت میں بول پڑیں

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی لیجنڈ اورہواہوائی کے نام سے مشہوراداکارہ سری دیوی نے سیف علی خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی بیٹی جھانوی کپورکی شوبزانڈسٹری میں آمد کی مخالفت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوربہت جلد کرن جوہرکی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہردکھاتی نظرآئیں گی تاہم سری دیوی اپنی بیٹی کے فلموں میں آنے سے خوش نہیں۔ ایک انٹرویوکے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جھانوی کے بالی ووڈ میں آنے سے بالکل خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ہرماں کی طرح چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی شادی کرکے گھربسالے۔

مزید : کلچر