ریشم کابھی شادی کرنے کا فیصلہ
لاہور (فلم رپورٹر) ریشم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سال 21018ء میں شادی کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ریشم کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ ان کی عمر تیزی کے ساتھ ڈھل رہی ہے اور اب یہ شادی کا مناسب وقت ہے ۔ریشم نے اپنے دوستوں کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے شادی کے لئے رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔ریشم نے اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کر لیا ہے جو یورپ میں بزنس کرتے ہیں ۔ ریشم 2018ء تک اپنے تمام پراجیکٹس سے فارغ ہونے کے بعد شادی کر کے اپنے شوہر کے ہمراہ ہی بیرون ملک مقیم ہو جائیں گی ۔