فرحان اختر جلد ثانیہ مرز اکے ساتھ فلم کریں گے

فرحان اختر جلد ثانیہ مرز اکے ساتھ فلم کریں گے

نئی دہلی (آن لائن)بالی وڈ اداکار و فلمساز فرحان اختر بہت جلد ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے ساتھ فلم کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و فلمساز فرحان اختر نے اشارہ دیا ہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے والد کے ہمراہ بہت جلد فلم میں نظر آئیں گی۔فلم میں ثانیہ مرزا اور ان کے والد کے مابین تعلق کو واضح کیا جائے گاجبکہ سماجی بیداری مہم ایم اے آر ڈی فلم کا حصہ ہوگی۔ البتہ اس فلم کے حوالے سے مذید کچھ نہیں بتایا گیا۔فلم بہت جلد ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر