ثمینہ احمد،بشریٰ انصاری جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،پری ہاشمی

ثمینہ احمد،بشریٰ انصاری جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،پری ہاشمی
 ثمینہ احمد،بشریٰ انصاری جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،پری ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل پری ہاشمی نے کہا ہے کہ ثمینہ احمد،بشریٰ انصاری،رابینہ اشرف،زیبا بختیار ،سویرا ندیم عتیقہ اوڈھو،حنا دلپذیر خان ،حنا بیات خواجہ اور انجلین ملک جیسی ورسٹائل اداکارائیں ہم جیسے جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہیں۔پری ہاشمی آج کے دور میں مخلص اور پر خلوص لوگوں کا قحط ہے ،نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں ،زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی ۔پری ہاشمی نے کہا کہ محبت زندگی کا لازمی جز ہے جس کے بغیر زندگی بے معنی سی لگتی ہے ۔

مزید :

کلچر -