طلعت حسین جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے ،ایشاء نور

طلعت حسین جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے ،ایشاء نور
 طلعت حسین جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے ،ایشاء نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ایشا نور نے کہا ہے کہ طلعت حسین لیونگ لیجنڈ ہیں ان جیسے بے مثال فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے طلعت حسین کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’میرے بابا کی اونچی حویلی‘‘ میں اداکاری کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتی ہوں میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ایشا ء نور نے کہا ہے کہ ’’راستہ‘‘کی ناکامی کے بعد میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی معیاری فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی‘ فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں فلم انڈسٹری سے آؤٹ نہیں ہوئی جب بھی مجھے کسی معیاری فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی۔

ایشاء نور نے کہا کہ ملکی فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دیتا ہے۔

 

مزید : کلچر