رتیک روشن فلم ریمبوکے ریمیک کیلئے صحیح انتخاب ہیں، سدھارتھ آنند

رتیک روشن فلم ریمبوکے ریمیک کیلئے صحیح انتخاب ہیں، سدھارتھ آنند

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ ہدایتکار سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ رتیک روشن ہالی وڈ سپر ہٹ فلم ریمبوکے بھارتی ریمیک کے لیے صحیح انتخاب ہیں، تاہم وہ فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ آنندکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بینگ بینگ ہالی وڈفلم نائٹ اور ڈے کا باضابطہ ریمیک تھی۔سدھارتھ نے کہا کہ رتیک روشن اور میرے درمیان بھروسے اور عزت کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں طویل عرصے سے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رتیک ریمبو جیسے کردار کے لئے مناسب انتخاب تھے، لیکن وہ ہالی وڈ کے دوسرے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

تو ہم کسی دوسری فلم پر کام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہم جلد ہی ساتھ کام کریں گے۔

مزید : کلچر