حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ، نور

حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ، نور
 حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے ، نور

  

لاہور (شوبز ڈیسک)فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لئے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے جو کچھ حکومت کر رہی ہوتی ہے صحافت اس کو اسی طرح پیش کرتی ہے اور اگر کوئی جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ اپنے صحافتی قبیلے سے بغاوت کا مرتکب ہوتا ہے ۔ آپ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ پوری دنیا میں جو بھی تحریکیں کامیاب ہوئیں اس کے پیچھے میڈیا کا سب سے زیادہ کردار تھا ۔ نور نے کہا کہ شوبز اور صحافت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے ، مجھے نور بنانے میں جہاں میری اپنی محنت اور جدوجہد شامل ہے وہاں میں میڈیا کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

مزید : کلچر