پی ٹی وی ہوم کی ٹیلی فلم ’’میرے شوخ صنم‘‘مکمل عید پر آن ائیر ہوگی

پی ٹی وی ہوم کی ٹیلی فلم ’’میرے شوخ صنم‘‘مکمل عید پر آن ائیر ہوگی
پی ٹی وی ہوم کی ٹیلی فلم ’’میرے شوخ صنم‘‘مکمل عید پر آن ائیر ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی ہوم کے لئے بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’’میرے شوخ صنم‘‘مکمل ہوگئی ہے اور یہ ٹیلی فلم پی ٹی وی ہوم کی عید ٹرانسمیشن کے دوران آن ائیر کی جائے گی۔سورج بابا کی لکھی ہوئی ٹیلی فلم’’میرے شوخ صنم‘‘کو مکیش کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کے نمایاں فنکاروں میں شامل خان، لیلیٰ زبیری،سمیتا،شیراز سکندر اور رابعہ تبسم شامل ہیں۔اس ٹیلی فلم کی خاص بات کردارواں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شامل خان نے بتایا کہ ’’میرے شوخ صنم‘‘میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس کردار کے مختلف شیڈز ہیں ۔سورج بابا کے سکرپٹ کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار اس خوبصورتی سے نبھائے ہیں کہ ناظرین داد دیئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

مزید : کلچر