’’پراجیکٹ غازی‘‘کے ٹریلر کی رونمائی، فلم 14جولائی کو ریلیز ہو گی

’’پراجیکٹ غازی‘‘کے ٹریلر کی رونمائی، فلم 14جولائی کو ریلیز ہو گی
 ’’پراجیکٹ غازی‘‘کے ٹریلر کی رونمائی، فلم 14جولائی کو ریلیز ہو گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم ’’پراجیکٹ غازی ‘‘کی تما م تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، جبکہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فلم کے ٹریلر کی رونمائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، فلم پراجیکٹ ، فلم ملک گیر سطح پر 14جولائی 2017کوریلیز ہوگی۔ فلم پراجیکٹ غازی پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فیچر فلم ہے جس میں شہریار منور، ہمایو ں سعید ، سائرہ شہروز ، طلعت حسین، عامر قریشی، نصرت ہدایت اللہ اور عدنان جعفر نے اداکاری کی جوہر دکھائے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ فلم کے سنسنی خیز مناظر اوراور ہالی ووڈ کی طرز کے ایکشن شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیں گے۔ فلم میں ولن کا کردار عدنان جعفر نے ادا کیا ہے۔

جوسوشل میڈیا پر پہلے ہی شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر اور کو رائٹرسیدمحمد علی رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں زیادہ تر فلمیں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنائیں جاتیں رہیں ہیں، جبکہ ہم نے پراجیکٹ غازی کو ان سب نظریات سے ہٹ کر اپنے ناظرین کو کچھ مختلف پیش کرنے کی کوشش کی ہے،جس میں پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا گیاہے، ہم نے اپنے شائقین کو ہالی ووڈ سے قریب پاکستانی میڈ فلم دینے کی کوشش کی ہے، اور امید کرتے ہیں کہ شائقین ہماری اس کاوش کو ضرور پسند فرمائیں گے۔ فلم کے ڈائریکٹر نادر شاہ کا کہناتھا کہ ہم پاکستانی شائقین کو روائتی فلمی کہانیوں سے کچھ مختلف دکھانا چاہتے ہیں، سپر ہیرو فلموں کی کہانیاں نئے زمانے کی کہانیوں کے برابر ہیں، اور پراجیکٹ غازی جیسی فلم جدید کہانیوں کا ذریعہ ہوسکتی ہیں۔ایم ڈی عثمان منیر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں نئے ٹیلینٹ کے فروغ میں اپنا کردا ر ادا کررہے ہیں، عثمان منیر کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ غازی جیسی فلمیں نہ صرف جدید طرز کہانی کا شاہکار ہیں بلکہ ایسی فلموں سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے روشناش ہوگا جس کی بہت شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے، انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ ایسی فلموں کی جن سے ملک کا مثبت تصور اجاگر ہو ہمیشہ اپنی معاونت دینے کو تیار ہیں۔

مزید : کلچر