میرا کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

میرا کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور (فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میرے ماتھے کا جھومر ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف جس طرح شاندار کامیابی حاصل کی اس پر مجھے قومی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے ۔ میرا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے سے کئی گناہ بہتر ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے میرا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار کرتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستانی ٹیم شاندار کامیابیاں سمیٹی رہے گی ۔

 

مزید : کلچر