موسیقی کا عالمی دن ورلڈ میوزک ڈے آج منایا جائے گا

موسیقی کا عالمی دن ورلڈ میوزک ڈے آج منایا جائے گا

لاہور (آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن ورلڈ میوزک ڈے آج بدھ کو منایا جائے گا اس دن کے منائے جانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے ورلڈ میوزک ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں شعبہ موسیقی سے وابستہ افراد ،میوزک گروپس ،ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ سنگر ز اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف فکشنز کا اہتمام کیاجائے گاجس میں موسیقی کے فروغ اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا جائے گا ۔

ورلڈ میوزک ڈے کی ابتدا 1981 سے ہوئی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21جون کو موسیقی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مزید : کلچر