فلم دھڑکن کے ریمیک میں نئے چہروں کو دیکھنا چاہتا ہوں،سنیل شیٹھی

فلم دھڑکن کے ریمیک میں نئے چہروں کو دیکھنا چاہتا ہوں،سنیل شیٹھی

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا کہ وہ فلم دھڑکن کی ریمیک فلم میں نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔اداکار سنیل شیٹھی جن کا کیرئیر 25سال کے طویل عرصے پر محیط ہے جس میں وہ قریبا 100 فلمیں کر چکے ہیں نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم دھڑکن کی ریمیک فلم بنے اور اس میں نئے چہروں کو کام کا موقع دیا جائے،اداکار کی آئندہ فلم ہیرا پھیری ۔3 ہے جس کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزید : کلچر