تیمورپٹودی یا کپور،سیف اور کرینہ پریشان
ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپوراوران کے شوہر سیف علی خان کو اس پریشانی نے گھیرا ہوا ہے کہ ان کا بیٹا’’پٹودی ہے یا کپور‘‘۔ صارفین نے سیف، کرینہ کو اپنے بیٹے کا نام تیمورعلی خان پٹوڈی رکھنے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن تیمور صرف میڈ یااورلوگوں کے درمیان ہی زیربحث نہیں رہا بلکہ اس کے والدین بھی اپنے بیٹے کو لے کر تقریباً روزانہ بحث کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا پٹودی ہے یا کپور۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیمور اپنی والدہ کرینہ پر گیا ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ تیمور اپنے والد کی طرح ’’نوابی‘‘ ہے، تاہم اس بارے میں خود تیمور کی والدہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ تیمور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیلیاں آرہی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ نے اپنے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اورسیف کے درمیان اکثر تیمور کو لے کر یہ دلچسپ بحث ہوجاتی ہے کہ ہمارا بیٹا کس پر گیا ہے، سیف کا خیال ہے کہ تیمور پٹودی خاندان یعنی ان کے جیسا ہے جبکہ میرا ماننا ہے کہ وہ بالکل کپور خاندان پر گیا ہے کیونکہ تیمورکی ہلکی نیلی آنکھیں میرے دادا راج کپور اور بہن کرشمہ کپورجیسی ہیں۔