سدرہ نور کی عید پر تین پشتو فلمیں سینما ؤں کی زینت بنیں گی

سدرہ نور کی عید پر تین پشتو فلمیں سینما ؤں کی زینت بنیں گی
 سدرہ نور کی عید پر تین پشتو فلمیں سینما ؤں کی زینت بنیں گی

  

لاہور( فلم رپورٹر) فلم و تھیٹر کی مشہور اداکارہ سدرہ نور کی عید پر تین پشتو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔فلموں کی نام گرفتار،ستا محبت اور زما زندگی دا ہیں۔تھیٹر کو خیر باد کہنے کے بعد اداکارہ پہلی بار بڑی سکرین پر نذر آئیں گی۔ اس حوالے سے سدرہ نور کا کہنا ہے تھیٹر میں دوبارہ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پشتو فلمیں میری پہچان ہے اور میں اپنی پہچان کبھی ختم نہیں کرنا چاہتی۔عید پر میری تین بڑے پروجیکٹ کی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں میں واحد ادکارہ ہوں جس کی عید پر تین فلمیں ریلیز ہو ں گی۔تھیٹر کی دنیا ہوس،لالچ ،جھوٹ اور الزام تراشی کی ہے ۔تھیٹر میں کچھ میری اچھی دوست بھی موجود ہیں لیکن میں ذاتی طور پر تھیٹر پر کام کرکے تنگ آچکی تھی اس لئے میں نے دوبارہ پشتو فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ میری یہ تین فلمیں شائقین کو سینما گھروں کی طرف آنے پر مجبور کردیں گی۔

مزید : کلچر