ہالی وڈ فلموں میں کام مانگنے نہیں جاؤں گا، نوازالدین صدیقی

ہالی وڈ فلموں میں کام مانگنے نہیں جاؤں گا، نوازالدین صدیقی
 ہالی وڈ فلموں میں کام مانگنے نہیں جاؤں گا، نوازالدین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیٹ نیوز)اپنی سنجیدہ اداکاری کیلئے مشہوربالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈفلم میں کام مانگنے نہیں جائیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی خود ہالی وڈ میں جاکر کام نہیں مانگیں گے۔اگرہالی وڈ میں کوئی ان کے اندر اداکاری کا ہنر دیکھتا ہے تو وہ خود ان کے پاس آکر فلم کی پیش کش کرے۔اداکارکا خیال ہے کہ بالی وڈ کے اداکار خود ہی ہندی فلموں کو چھوٹا خیال کرتے ہیں اس لئے ہالی وڈ کی فلم کا نام سنتے ہی محتاط ہوجاتے ہیں۔نوازالدین نے کہا کہ میں بالی وڈ کی فلمیں کرکے بہت خوش ہوں اورمجھے فخر ہے کہ میں بالی وڈ کی فلموں میں کام کرتا ہوں۔

مزید :

کلچر -