قوی خان فلم ’’ مہروالنساء وی لب یو ‘‘ کے مرکزی کردار میں

قوی خان فلم ’’ مہروالنساء وی لب یو ‘‘ کے مرکزی کردار میں
 قوی خان فلم ’’ مہروالنساء وی لب یو ‘‘ کے مرکزی کردار میں

  

لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار قوی خان طویل عرصے کے بعد فلم ’’ مہروالنساء وی لب یو ‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم میں نئی جوڑی دانش تیمور اور ثناء جاوید کے ساتھ ندا یاسر ،یاسر نو سمیت سینئر اداکار قوی خان اور جاوید شیخ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ قوی خان طویل عرصے کے بعد کسی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ فلم کو عید الفطر پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ قوی خان آج کل کراچی میں بننے والے ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہیں۔

مزید : کلچر