عید سپیشل ٹیلی فلم’’لو جی لو ہوگیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

عید سپیشل ٹیلی فلم’’لو جی لو ہوگیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل
 عید سپیشل ٹیلی فلم’’لو جی لو ہوگیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)آشان عباس کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی عید سپیشل ٹیلی فلم’’لو جی لو ہوگیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے ۔ٹیلی فلم’’لو جی لو ہوگیا‘‘نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔اس ٹیلی فلم کے پروڈیوسر اداکار نعمان مسعود اور رائٹر سورج بابا ہیں۔اس عید سپیشل پراجیکٹ کے نمایاں فنکاروں میں ساجد حسن،عتیقہ اوڈھو،شہزاد شیخ اور رباب ہاشمی شامل ہیں ۔ ’ ’ پا کستا ن ‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مصنف سورج بابا نے بتایا کہ میری یہ ٹیلی فلم انوکھے اور اچھوتے موضوع پر مبنی ہے اس ٹیلی فلم کو ہر عمر کے ناظرین پسند کریں گے میں نے ہمیشہ لوگوں کی پسند کو مد نظر رکھ کر کہانی لکھی ہے اسی وجہ سے میرے زیادہ تر پراجیکٹس کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔’’لو جی لو ہوگیا‘‘کا پوسٹ پروڈکشن کام ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا۔

مزید : کلچر