چیمپئنز پر انعامات کی بارش،پی سی بی کا 2کروڑ90لاکھ انعام کا اعلان

چیمپئنز پر انعامات کی بارش،پی سی بی کا 2کروڑ90لاکھ انعام کا اعلان
 چیمپئنز پر انعامات کی بارش،پی سی بی کا 2کروڑ90لاکھ انعام کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ملک بھر سے شاہینوں پر انعامات کی برسات ہو رہی ہے، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سرفراز الیون کے لئے2کروڑ 90لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپینزٹرافی میں کامیابی پر پی سی بی کے چیئر مین شہریارخان نے شاہینوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی انہیں انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ چمپیئن ٹیم کے کھلاڑیوں کو2کروڑ 90لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔چمپیئن ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لئے10،10لاکھ روپے دئیے جائیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو انعامی رقم کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بونس کے طور پر دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی