فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع
 فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

  

جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور ٹاپ آرڈر بلے باز فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث ان کی آئندہ ماہ انگلینڈ کے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی سے شروع ہو گا۔ ڈوپلیسی نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری اختیار کی تھی اور واپس وطن لوٹ آئے تھے۔ ڈوپلیسی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بے صبری سے بچے کا انتظار کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ مزید وقت بھی فیملی کے ساتھ گزاریں گے جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہے۔

اگر ڈوپلیسی پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہ ہو سکے تو کرکٹ ساؤتھ افریقہ ان کی جگہ ہاشم آملہ، جے پی ڈومینی اور ڈین ایلگر میں سے کسی ایک کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی