چیمپئنز ٹرافی میں شکست کا غصہ ،انیل کمبلے ہیڈ کوچ کے عہد ے سے مستعفی

چیمپئنز ٹرافی میں شکست کا غصہ ،انیل کمبلے ہیڈ کوچ کے عہد ے سے مستعفی
 چیمپئنز ٹرافی میں شکست کا غصہ ،انیل کمبلے ہیڈ کوچ کے عہد ے سے مستعفی

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز )پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم کو نہ صرف پوری دنیا میں سوائی کا سامنا کرنا پڑاہے جس کے بعد اب بھارتی ٹیم میں بھی بڑے پیمانے پر اکھارڈ پچھاڑ دیکھنے میں آ رہی ہے اور اسی حوالے سے انیل کمبلے بھی چیف کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب راہول ڈریوڈ نے بھی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑی دھونی اور یورراج کو نکالنے کا مطالبہ کر دیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف کو چ انیل کمبلے اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں عام تھیں جس کے باعث بھارتی کرکٹ بور ڈ بھی کافی پریشان تھا تاہم اب انیل کمبلے نے رضاکارانہ طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم 23جون کو دورہ ویسٹ انڈیز پر جارہی ہے اور چیف کو چ اس دورے میں ان کے ساتھ نہیں ہوں گے جس کا یہ جواز پیش کیا گیاہے کہ انہو ں نے آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوناہے اسی وجہ سے وہ بھارت میں ہی رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ہارنے والی ٹیم میں سے سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان ہے جن میں بھارت کو کئی بڑی ٹرافیاں دینے والے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سینئر کھلاڑی یوراج سنگھ شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے کچھ ارکان نے2019میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کے متبادل کھلاڑی لانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یہ مطالبہ راہول ڈریوڈ کی جانب سے سامنے آ یاہے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو 180رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی تاہم آج پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچی جہاں پاکستان کے شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی۔بھارت کی ائندہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز میں ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا جا چکا ہے ، جن میں بھارتی باولر بھمرا، ایشوین کے علارہ جدیجہ بھی شامل ہیں جن کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی