ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور اینجلیق کربر پہلے نمبر پر براجمان

ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور اینجلیق کربر پہلے نمبر پر براجمان
 ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے اور اینجلیق کربر پہلے نمبر پر براجمان

  

پیرس (اے پی پی) اینڈی مرے اور اینجلیق کربر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جو ویلفریڈ تسونگا ترقی پا کر ٹاپ ٹین جبکہ ویمنز میں ٹیمیا بیزنسکی ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے تحت مینز سنگلز میں برطانوی سٹار اینڈی مرے بدستور سرفہرست ہیں، رافیل نڈال دوسرے، واورینکا تیسرے، جوکووچ چوتھے اور راجر فیڈرر پانچویں نمبر پر ہیں، جوویلفریڈ تسونگا 1 ایک درجے بہتری کا پر دسویں اور گریگور دمترف 11 ویں نمبر پر آ گئے، جرمنی کے الیگزینڈر تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، دوسری جانب اینجلیق کربر سرفہرست ہیں، سیمونا ہالپ دوسرے، کیرولینا پلسکووا تیسرے، سرینا ولیمز چوتھے اور الینا سوتیلانا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، جوہانا کونتا ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آ گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی