عالمی روک بال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (آن لائن)عالمی روک بال چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں امریکہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری امہ لیلی کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر کے ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے، اور عالمی روک بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔