قومی تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کو مل گئی

قومی تھرو بال چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کو مل گئی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تھروبال فیڈریشن نے قومی تھروبال چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کو کو دے دی ہے اور یہ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 10 سے 15 جولائی تک کالام میں کھیلی جائے گی، خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری زور و شور پر ہیں،اور یہ چیمپئن شپ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبرپختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلی جائے گی۔

، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر گیارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، فاٹا، کیلگن کراچی،پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سپورٹس خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی ہونگے جو چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 9 جولائی کو شام چاربجے ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی