آئی سی سی اب پاکستان میں کرکٹ بحال کروائے،سید سلطان شاہ

آئی سی سی اب پاکستان میں کرکٹ بحال کروائے،سید سلطان شاہ

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر آئی سی سی کا حق بنتا ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کروائیں۔پاکستان کھیلوں کے لحاظ سے محفوظ ملک ہے۔ دوسرے ملکوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن وہاں پر کرکٹ کے دروازے بند نہیں کئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپین ٹرافی میں کامیابی حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

اور یہاں کے عوام کرکٹ سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن وہاں پر کرکٹ کے دروازے بند نہیں کئے گئے۔پاکستان کو دہشت گردی کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور رکھا گیا اب وقت آگیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پاکستا ن میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے کے لئے کردار ادا کرناچاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی