پرائس مجسٹریٹو ں نے مزید 97گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

پرائس مجسٹریٹو ں نے مزید 97گرانفروشوں کو جیل بھیج دیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1660مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر81دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،121افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر134افراد کو گرفتار کروایا گیا۔97 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1