محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ایوارڈ تقریب کل ہو گی

محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ایوارڈ تقریب کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیراہتمام کل گیارہ بجے شالیمار ہال فلیٹیز ہوٹل میں فاطمہ جناح ایوارڈ کی تقریب ہوگی جس میں صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا مہمان خصوصی ہوں گی۔فاطمہ جناح ایوارڈ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو دیا جاتا ہے۔ اس سال تین کیٹیگریز ،ویمن آف دی ایئر، فاطمہ جناح ایکسیلنس ایوارڈ اور فاطمہ جناح یوتھ ایوارڈ وویمن ایمپاورمنٹ کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو دیا جائے گا۔