سازشی عناصر ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،پیر اشرف

سازشی عناصر ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،پیر اشرف

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ سازشی عناصر ملک کی ترقی کے عمل میں حصہ بننے کی بجائے الٹا رکاوٹ بن رہے ہیں۔ عوام نے پہلے کی طرح انہیں مسترد کردیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انشا ء اﷲ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ الیکشن 2018میں ہونگے۔ مخالفین صبر کریں۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ ونگ تحصیل فیروزوالہ کے اہتمام منعقدہ یوتھ ورکر ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہیں ہمیشہ قیادت فخر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آئندہ انتخابات میں یوتھ ونگ کا اہم کردار ہوگا۔ کارکن پہلے سے بڑھ کر پارٹی کے لیے اپنے فرائض پوری لگن سے سر انجام دیں۔ ایم۔پی۔ اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ مخالفین اپنے ذاتی مفاد اور اقتدار کی خاطر ملک و قوم کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں پاکستان میں ترقی کا ایک نیا دور چل پڑ ا ہے اسے آگے چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ۔آئی۔ ٹی میں شریف خاندان سرخرو ہوگا۔ عمران خان کو ہر محاذ ہوئی ہے۔ اب بھی ناکامی ان کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل فیروزوالہ کے صدر حاجی ظفر احمد مظفر یوتھ ونگ کے صدر متین بھلہ ، طارق محمود ڈار، میاں مشتاق احمد ، حامد علی شاہ ، قلب عباس بھٹی اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1