غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،گھر اور پلازوں کے شیڈ مسمار

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ،گھر اور پلازوں کے شیڈ مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جا ری مصطفی ٹا ؤن میں پانچ مرلے کے پلاٹ پربنایا گیا گھر مسمار کر دیا گیاایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ گھر سرکاری جگہ پر نا جائز قبضہ کر کے بناگیا تھا،اس کے علاوہ گلبرگ میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں سنٹر پوائنٹ کے قریب دو پلازوں کی پارکنگ کے شیڈ توڑ دیئے گئے اور لبرٹی مارکیٹ میں دو کمرشل پلاٹوں پر قائم تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیاآپریشن کی نگرانی اسٹیٹ افسر عقیل اکرام اور انسپکٹر انفورسمنٹ ملک ذوالفقار نے کی۔ اس موقع پر انفورسمنٹ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی تاہم کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔اس موقعہ ایل ڈی اے افسران کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے شہر کو ہر طرح کی انکروچمنٹ اور قبضہ گروپ سے کلےئر کرانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،