وزیر اعظم انصافکی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،آزاد علی تبسم

وزیر اعظم انصافکی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،آزاد علی تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہوثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم نواشریف نے استثنی نہیں لیا او ر جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے ، نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ملک کا وقار بلند کیا اور اب دنیا کہتی ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم نے تاریخی مثال قائم کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ، عمران خان اشتہاری ہیں ، وہ چھپ کر سیاست کررہے ہیں۔

، عوام عمران خان کو کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان نے اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ، قانون نافذ کرنے والے ادارے عمران خان کے خلاف کاروائی کریں ،عمران خا نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1