الخدمت فاؤنڈیشن نے مستحقین کی خدمت کا بیڑا اٹھا لیا،انجینئر اخلاق

الخدمت فاؤنڈیشن نے مستحقین کی خدمت کا بیڑا اٹھا لیا،انجینئر اخلاق

لاہور (پ ر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے خدمت خلق کا بیڑاُ ٹھارکھا ہے ، وسائل ضرورت مندوں تک پہنچائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زانہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دواران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضروریات ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے ریاستی اداروں کی کرپشن نے عوام کو ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام متعدد رفاہی پروجیکٹس چل رہے ہیں جو صرف غریب اور نادار لوگوں کی امداد کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن انسانی خدمت میں پیش پیش ہے۔ قدرتی آفات ہوں یاکوئی اور مو قع الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار خدمت خلق کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں ۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت مستحق لوگوں کیلئے ہمددری اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر میں ہسپتال ڈائیگنوسٹ سینٹر ، لیبارٹری ، واٹر پلانٹس ، ادویات ، ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مخیر حضرات الخدمت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور ہمارے رضا کار اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سر گرم عمل رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہو گا تو تب ہی غریب کو انصاف فراہم ہوگا اور ان کے حقو ق کا تحفظ ہو گا اور ملک میں کوئی غریب نہیں رہے گا ۔عوام جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتما د

مزید : میٹروپولیٹن 1