پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا،عرفان دولتانہ
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیاہے ۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں بھی داخلے کے حوالے سے میرٹ پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔میڈیکل کے شعبہ میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ ہی واحد راستہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے اقدامات تجویز کئے جائیں اورانہیں ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے مناسب لائحہ عمل طے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور اس ضمن میں محکمہ صحت پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں۔