ملزموں کو مظلوم ثابت کرنیکی کوششیں ناکام ہو گئیں،عبدالعلیم خان

ملزموں کو مظلوم ثابت کرنیکی کوششیں ناکام ہو گئیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملزموں کو مظلوم ثابت کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ن لیگ کی عدلیہ مخالف مہم کا پول کھول دیا ہے مختلف اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات دراصل عمران خان کی کرپشن کیخلاف مہم میں ایک اہم سنگ میل ہیں،خوشحال پاکستان کیلئے احتساب کا عمل ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ہر دور میں ملکی وسائل کو باپ کا مال اور قانون کو مذاق سجھنے والوں کو جے آئی ٹی برداشت نہیں ہورہی۔

،ایک طرف نواز خاندان کے افراد بادل نخواستہ پیش ہوتے ہیں تو دوسری جانب درباری اور حواری تحقیقات کرنے والوں کو ڈرانے دھمکانے اور ملزموں کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے اپنی دکانیں کھول کر بیٹھ جاتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن نے میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم اور ارکان کو ہراساں کئے جانے جیسے حقائق کی تصدیق کردی ہے،انہوں نے کہا کہ وفاق کی بجائے ایک خاندان کی وکالت کرنے والے اٹارنی جنرل کی بھی باز پرس ہوئی،آئی بی اور دیگر اداروں کی جانبداری کا پول بھی کھل گیا، بعض افسر شاہی خاندان کی وفاداری میں ملک سے غداری کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1