حکومت کی لوڈشیڈنگ کے خلافکاوشیں رنگ لا رہی ہیں،پرویز ملک

حکومت کی لوڈشیڈنگ کے خلافکاوشیں رنگ لا رہی ہیں،پرویز ملک

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہے، ہمیں اندھیروں کیساتھ ساتھ اندھیروں کے حامیوں سے بھی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی حمایت سے دونوں محاذوں پر سرخرو ہوں گے، ترقی کے سفر میں ہماری ناکامی کے خواہش مند دراصل عوام کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

لیکن پاکستان کے باشعور عوام ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، صنعتوں کی طرح گھریلو صارفین کو مطلوبہ بجلی فراہم کرکے دم لیں گے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت ترقی اورمخالفین دروغ گوئی اور الزام تراشی کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،رمضان صدیق بھٹی ،سید توصیف شاہ،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 2018ء کے انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔#

مزید : میٹروپولیٹن 1