وزیر تحفظ ماحول کے رمضان بازاروں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

وزیر تحفظ ماحول کے رمضان بازاروں کے دورے،قیمتوں کا جائزہ لیا

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تحفظ ماحول و بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا انہوں نے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام الناس کو کم قیمتوں پر بہترین کوالٹی کی اشیائے خودونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا لوگوں کے لیے بہتر ماحول اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے پنجاب حکومت نے غریب عوام کو کروڑوں کی سبسڈی دی ہے صوبائی وزیر نے عوام کو ہر صورت بروقت، بہتر اور میعاری اشیاء کی فراہمی کویقینی بنانے سے متعلق موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرکے حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سہولیات کی فراہمی سے متعلق پوچھا جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1