بینظیر کے فلسفے پر عمل کر کے شدت پسندی کا خاتمہ ممکن ہے،عزیز الرحمن چن

بینظیر کے فلسفے پر عمل کر کے شدت پسندی کا خاتمہ ممکن ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سے شدت پسندی کے خاتمے اور امن کی بحالی اس وقت ممکن ہو سکتی ہے، جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر عمل کیا جائے گا، محترمہ شہید کا نام وطن عزیز کی سیاسی تاریخ کا ایک معتبر، ناقابل فراموش اور لافانی حوالہ بن چکا ہے انہوں نے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کی توقیر اور سربلندی میں اضافہ کیا اور اپنے والد کے ویژن کے مطابق ملکی سیاست میں ایک نئے رجحان اور مزاج کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہر محاز پر ناکام نظر آتے ہیں ان کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا کوئی ویژن نہیں ۔ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے وہ عوام کے مسائل سے کبھی آنکھیں بند نہیں کرتی اگر حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرتی تو پیپلز پارٹی ہر سطح پر بھرپور احتجاج کرے گی، اس لئے حکومت اپنے راستوں کا تعین کرے۔