پنجاب حکومت پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے،نوشین

پنجاب حکومت پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے،نوشین

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پاور پلانٹس کے نام پر سیاست کر رہی ہے پنجاب میں ہر ہفتے پاور پلانٹس کے افتتاح کا اعلان کیا جاتا ہے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ابھی تک پنجاب حکومت کہیں بھی پاور پلانٹ چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے صرف دکھاوے کے اقدامات کیے ہیں،حقیقت میں ابھی تک ایک بھی پاور پلانٹ نے کا م شروع نہیں کیا حکومت پانچ پراجیکٹ پیش کر چکی ہے اور پنجاب میں ابھی تک ایک بھی میگا واٹ بجلی پیدا نہیں ہو سکی ۔چار سالو ں میں حکومتی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اور عوام حکومت کی کارکردگی کو مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اب حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا ایک ہفتے میں سات سو پچاس میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے یہ اعلان بھی دیگر اعلانوں کی طر ح حقیقت نہیں بن سکے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1