بجلی کی پیداوار میں کمی نے صنعتی ترقی کا پول کھو ل دیا،سعدیہ سہیل

بجلی کی پیداوار میں کمی نے صنعتی ترقی کا پول کھو ل دیا،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بجلی کے استعمال اور پیداوار میں کمی نے صنعتی اور کاروباری ترقی کے حکومتی دعوے کا پول کھول دیا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور دیگر لارج سکیل انڈسٹری کا بحران گھمبیر صورت حال اختیار کر چکا ہے ۔

لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت مسلسل حقائق کو جھٹلا نے پر بضد ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور توانائی ذرائع کے استعمال کا حجم کسی بھی ملک کی ترقی کا اہم اعشاریہ تصور ہوتا ہے لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اخراجات آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں اور کرپشن، رشوت، بجلی و گیس چوری کی مد میں اربوں روپے لوٹے جانے کو روکنے کی بجائے آسان راستہ قرضے لینا ہے اور پچھلی حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی اسی ڈگر پر چل رہی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح نہیں لگ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1